اہم خبریں
تاریخ اشاعت: May 30, 2026

پاکستان کی شاندار کامیابی: مسلسل پانچویں سال بھی ایراسمس منڈس اسکالرشپ حاصل کرنے میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار

 

اسلام آباد: پاکستانی طلبہ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ یورپی یونین کے اعلیٰ ترین تعلیمی پروگرام ’ایراسمس منڈس‘ (Erasmus Mundus) اسکالرشپ 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان مسلسل پانچویں سال بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ اسکالرشپس حاصل کرنے والا ملک بن گیا ہے۔یورپی یونین الائنس فار ہائر ایجوکیشن (EU Erasmus Plus) کے جاری کردہ تازہ ترین نتائج کے مطابق، امسال پاکستان کے 98 ہونہار طلبہ نے یہ باوقار اور مکمل طور پر مالی معاونت یافتہ (Fully Funded) اسکالرشپ اپنے نام کی ہے۔ یہ طلبہ اب یورپ کی صفِ اول کی مختلف یونیورسٹیوں میں اپنے اعلیٰ تعلیمی سفر کا آغاز کریں گے۔

مسلسل 5 سال سے عالمی اعزاز برقرارپاکستان نے اس اسکالرشپ پروگرام میں اپنی روایتی برتری کو برقرار رکھا ہے اور دنیا کے تمام تر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مسلسلپانچویں مرتبہ عالمی چارٹ پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔یورپی یونین کے حکام اور پاکستان میں موجود سفارتی حلقوں نے منتخب ہونے والے تمام 98 پاکستانی طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستانی طلبہ کی یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے اگر مناسب مواقع ملیں تو وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایراسمس منڈس اسکالرشپ دنیا کے معتبر ترین تعلیمی پروگراموں میں شمار ہوتی ہے، جس کے تحت منتخب طلبہ کو یورپ کے مختلف ممالک میں مفت رہائش، وظیفہ اور اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز