کھیل
تاریخ اشاعت: May 22, 2026

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

 آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

شاہین آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیراسکواڈ میں شامل ہوگئے۔

بابر اعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوگئی، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم بھی آسٹریلیا کے ساتھ 16 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو سکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا۔

عثمان خان بیماری کے باعث آسٹریلیا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے زیر غور نہیں آئے۔ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز