ملتان
تاریخ اشاعت: May 30, 2026

صفائی آپریشن:ناقص کارکردگی پر کارروائی کاحکم

 صفائی آپریشن:ناقص کارکردگی پر کارروائی کاحکم


ملتان،وہاڑی، میاں چنوں(،وقائع نگار خصوصی،خبر نگار،نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر،سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے عید الاضحی کے موقع پر ملتان ، وہاڑی اورمیاں چنوں کا دورہ کیا اورصفائی آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا اور صفائی آپریشن میں ناقص کارکردگی سخت کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے ملتان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بروقت تلفی، صفائی آپریشن، مشینری اور مانیٹرنگ سسٹم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا ستھرا پنجاب پروگرام بھرپور انداز میں جاری ہے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی دکھانے والی کنٹریکٹر کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذیشان رفیق نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود سینٹری ورکرز دن رات صفائی آپریشن میں مصروف رہے اور یہی کارکن پنجاب کے اصل ہیروز ہیں۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے آگاہی کیمپس کا دورہ کیا اور ورکرز میں مٹھائی اور عیدی تقسیم کی۔صوبائی وزیر نے میاں چنوں میں مختلف شاہراہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں پہنچے اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا،صفائی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور صفائی عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے نواحی چک نمبر 24 ڈبلیو بی میں آلائشوں کیلئے کھودے گئے گڑھے کا معائنہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے انہیں بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے کہا پہلے روز تمام علاقوں سے آلائشیں بروقت اٹھا کر ڈمپ کی گئیں جبکہ بڑی سڑکوں کو عرق گلاب، فینائل اور چونے سے دھویا گیا۔ 


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز