ایران کا چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان
تہران: (عوامی درشن نیوز) ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان کر دیا۔
سربراہ قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی اور چینی جہازوں کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جائے گا، تہران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ مشاورتی اجلاس اہم رہے، موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا، یورینیم کا معاملہ امریکا کے ساتھ رابطوں میں بھی کہیں شامل نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سٹریٹجک شراکت داریوں کے تحفظ کے لیے پالیسی سازی جاری رکھے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضائی نے کہا کہ امریکی صدر تیسری بار سفارتکاری سے غداری کر رہے ہیں، امریکا بحری ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔
محسن رضائی نے کہا کہ واشنگٹن مذاکرات میں حد سے زیادہ مطالبات کر رہا ہے، امریکی اقدامات سے سفارتی عمل پر اعتماد مجروح ہوا، ایران پر دباؤ کی پالیسی مذاکرات کے منافی ہے۔
