اخبار کی شہ سرخیاں
تاریخ اشاعت: June 26, 2026

208 سی سی ٹی وی کیمرے ضلعی انتظامیہ جبکہ 400 سیف سٹی کیمرے نگرانی کے لیے نصب، کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں

 208 سی سی ٹی وی کیمرے ضلعی انتظامیہ جبکہ 400 سیف سٹی کیمرے نگرانی کے لیے نصب، کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں

 ملتان(خالدشہزاد سے) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی کڑی مانیٹرنگ کا جامع انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 208 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے مزید 400 کیمرے نگرانی کے لیے فعال کیے گئے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 608 کیمروں کے ذریعے یومِ عاشور کے تمام اہم جلوسوں اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ جدید مانیٹرنگ سسٹم، کنٹرول رومز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی رابطے سے سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز