اخبار کی شہ سرخیاں
تاریخ اشاعت: June 04, 2026

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی


 راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف  پی ٹی آئی کے بانی سے ان کے رفقاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا مخصوص دن ہونے کے باوجود، وقت ختم ہونے کے باعث کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

جیل ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے شیڈول کے تحت آنے والے تمام رہنماؤں کا وقت ختم ہو گیا، جس کے بعد انتظامیہ نے سیکیورٹی اور ضابطے کے تحت ملاقات کرانے سے معذرت کر لی۔بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی و قانونی امور پر مشاورت کے لیے تحریکِ انصاف کے 6 مرکزی و صوبائی رہنما اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ تاہم، جیل حکام کی جانب سے گرین سگنل نہ ملنے پر کسی بھی پارٹی رہنما کو بانی سے ملاقات کا موقع نہیں مل سکا۔

ملاقات کی باقاعدہ فہرست میں شامل درج ذیل رہنما بغیر ملاقات کیے ہی جیل کے باہر سے واپس روانہ ہو گئےعثمان جوڑا,سمابیہ طاہر,اسد عباس,ملک عظیم,ملک یاسر پتوالی ,روح الامین پی ٹی آئی رہنماؤں نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ عدالتی احکامات اور طے شدہ مینوئل کے مطابق ملاقات کے لیے آئے تھے، لیکن وقت ختم ہونے کا جواز بنا کر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا گیا۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز