اخبار کی شہ سرخیاں
تاریخ اشاعت: June 12, 2026

حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف

 حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف


اسلام آباد حکومت نے آئندہ مالی سال سے تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں کمی کر دی، اُن پر عائد سرچارج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق 6 لاکھ سالانہ آمدن پر زیرو ٹیکس اور 12 لاکھ روپے آمدن پر 1 فیصد ٹیکس ہو گا،12 لاکھ سے زائد اور 22 لاکھ روپے آمدن تک 11 فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ22 لاکھ سے زائد اور 32 لاکھ روپے آمدن تک 20 فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا،32 لاکھ سے زائد اور 41 لاکھ روپے آمدن تک 25 فیصد انکم ٹیکس  لیا جائے گا۔اِسی طرح41 لاکھ روپے سے زائد اور 56لاکھ سالانہ آمدن پر 29 فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا۔

دوسری جانب 56 بجٹ دستاویز میں مزید کہا گیا کہ لاکھ روپے سے زائد اور 70 لاکھ سالانہ آمدن پر 32 فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا، سالانہ 70 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 35 فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا۔علاوہ ازیں دستاویز میں بتایا گیا کہ تنخواہ دار طبقے کے  سرچارج کی شرح 9 فیصد تھی کو مکمل ختم کردیا گیا۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز