اخبار کی شہ سرخیاں
تاریخ اشاعت: June 24, 2026

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

 قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ


اسلام آباد:   وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی ایوان میں آمد ہوئی، ارکان نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کے پاس ملاقات کے لیے خود چل کر گئے، اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ میرا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے، مولانا سے جو بھی تنہائی میں باتیں ہوئیں، وہ راز رہیں گی، قبر تک جائیں گی۔

وزیراعظم نے اپوزیشن ارکان سے بھی مصافحہ کیا، وزیراعظم خصوصی طور پر اپوزیشن لیڈر اور دیگر ارکان کی نشستوں تک گئے اور ان سے خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں کیں ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے لطیف کھوسہ اور نور عالم خان سے بھی مصافحہ کیا۔

بلاول بھٹو اپنی نشست سے اٹھ کر وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے گئے، وزیر اعظم اور بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔ 

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز