اخبار کی شہ سرخیاں
تاریخ اشاعت: June 12, 2026

کشمیری اور پاکستانی عوام کشمیر کے حالات پر فکرمند ہیں: بلاول بھٹو زرداری

 کشمیری اور پاکستانی عوام کشمیر کے حالات پر فکرمند ہیں: بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیری اور پاکستانی عوام کشمیر کے حالات پر فکرمند ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی متعدد مالی ضروریات تھیں، مذاکرات سے متفقہ حل نکالا گیا، طے ہوا کہ صوبوں سے صرف قومی سلامتی کے لیے حصہ مانگا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ مزید کسی مقصد کے لیے صوبوں پر مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، مذاکرات کی کامیابی پر اسحاق ڈار کا شکر گزار ہوں، سیاسی انداز میں قومی ضروریات پوری کرنا بڑی کامیابی ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے زیرانتظام صوبے بھی قومی اتفاق رائے میں شامل ہیں، کشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، کشمیری اور پاکستانی عوام کشمیر کے حالات پر فکرمند ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے،ریاستی مفاد کو ذاتی پسند و ناپسند پر ترجیح دینی چاہیے، کوئی حکومت قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتی۔اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ مسائل کے سیاسی حل کی حامی رہی ہے، کشمیر میں پیپلزپارٹی کو حکومت سازی سے محروم رکھا گیا، عمران خان کے دور میں پی پی پی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، آزاد کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت قائم کی گئی۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم دور میں بھی پیپلزپارٹی کو حق نہیں دیا گیا، آزاد کشمیر میں سیاسی قیادت کو نظرانداز کرنے کے نتائج سامنے آئے، گزشتہ چھ سات ماہ میں پیدا ہونے والا سیاسی خلا پُر کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی، سیاسی جماعتوں کو سپیس نہ ملے تو غیرجماعتی عناصر جگہ بنا لیتے ہیں، کشمیر کے مسائل کا حل سیاسی عمل اور جمہوری نمائندگی میں ہے۔اُنہوں نے  مزید کہا کہ  گزشتہ چھ سات ماہ میں پیدا ہونے والا سیاسی خلا پُر کیا، کشمیر میں ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی، سیاسی جماعتوں کو سپیس نہ ملے تو غیرجماعتی عناصر جگہ بنا لیتے ہیں، کشمیر کے مسائل کا حل سیاسی عمل اور جمہوری نمائندگی میں ہے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز