اخبار کی شہ سرخیاں
تاریخ اشاعت: June 24, 2026

وزیراعظم شہبازشریف کا وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس

 وزیراعظم شہبازشریف کا وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس


اسلام آباد: (عوامی درشن) وزیراعظم شہبازشریف نے وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا حکومت، عوام اور متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں یکے بعد دیگر زلزلے کے شدید جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں، امریکی ماہرین کے مطابق زلزلے کے باعث بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز