آخری ٹی 20 میں بھی انگلینڈ کی فتح، بھارت کو وائٹ واش کردیا
ساؤتھمپٹن:(عوامی درشن نیوز) انگلینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بھارت کو 56 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔
آخری ٹی 20 میں بھی انگلینڈ کی فتح، بھارت کو وائٹ واش کردیا
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز کا بڑا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔ جوش بٹلر نے شاندار 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ہیری بروک 95 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 201 رنز ہی بنا سکی، ایشان کشن نے 56 اور تلک ورما نے 53 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلیں جب کہ شریاس ایئر 28، سنجو سیمسن 27، شیوم دوبے 14 اور ابھیشیک شرما صرف 3 رنز بنا سکے۔
اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے سیریز 0-4 سے جیت کر بھارت کو مکمل طور پر وائٹ واش کر دیا۔