اخبار کی شہ سرخیاں
تاریخ اشاعت: July 11, 2026

سستے آٹے کا حصول خواب بن گیا،ایک ہفتے میں20روپے کلو اضافہ

 سستے آٹے کا حصول خواب بن گیا،ایک ہفتے میں20روپے کلو اضافہ

ملتان(لیڈی رپورٹر) شہر میں سستا آٹا شہریوں کے لئے خواب بن کر رہ گیا، سرکاری نرخوں پر آٹے کا حصول مشکل ہونے سے عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ملتان میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ ہفتے آٹا 110 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا، جبکہ اب شہر کے بیشتر علاقوں میں 130 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے ۔حکومت کی جانب سے پہلے 10 اور 20 کلوگرام کے آٹے کے تھیلے فراہم کئے گئے تھے ۔ 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے جبکہ 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1,810 روپے مقرر تھی، تاہم اب یہ تھیلے فراہم نہیں کئے جا رہے ۔سرکاری فراہمی بند ہونے کے بعد مارکیٹ میں دکانداروں کی جانب سے 15 کلوگرام کے آٹے کے تھیلے فروخت کئے جا رہے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل 15 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1,650 روپے تھی، جو بڑھ کر 1,800 روپے ہو گئی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث روٹی بھی مہنگی ہو گئی ہے ، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی دوبارہ یقینی بنائی جائے ۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز