کراچی
تاریخ اشاعت: July 29, 2026

ن لیگ جعلی مینڈیٹ کے بعد آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی سے اقتدار چاہتی ہے: شرجیل میمن

 ن لیگ جعلی مینڈیٹ کے بعد آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی سے اقتدار چاہتی ہے: شرجیل میمن


کراچی: سندھ کے صوبائی سینئر وزیر و وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی و صوبائی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ 2024 میں پنجاب کی حکومت جعلی مینڈیٹ اور خیراتی بنیادوں پر حاصل کرنے کے بعد اب آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونا چاہتی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوہدری یاسین کے حلقے سمیت جن پولنگ اسٹیشنز پر اعتراضات اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، وہاں فوری طور پر دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے سندھ اور پنجاب کی کارکردگی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور سندھ میں صحت عامہ کے شعبے میں بلا تفریق عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جس کی مثال پورے ملک میں نہیں ملتی۔

شرجیل میمن نے پنجاب میں آزادیِ صحافت کی صورتحال پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایک صحافی کے صرف ٹویٹ کرنے پر اسے غائب کرا دینا آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادیِ اظہار اور صحافت پر قدغن کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز