اخبار کی شہ سرخیاں
تاریخ اشاعت: July 11, 2026

سمندر سے ملنے والے تباہ شدہ کارگو طیارے کا ملبہ کراچی منتقل، تحقیقات جاری

 سمندر سے ملنے والے تباہ شدہ کارگو طیارے کا ملبہ کراچی منتقل، تحقیقات جاری


کراچی:(عوامی درشن نیوز) کراچی: سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے بوئنگ 737 کارگو طیارے کا اب تک برآمد ہونے والا ملبہ کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ملنے والا ملبہ تحقیقات کے لیے ناکافی قرار، اہم پرزے ملنے پر تحقیقاتی ٹیم دوبارہ کراچی آئے گی، سمندر سے نکالا گیا ملبہ کراچی ایئرپورٹ پر سوجیا بلڈنگ کے عقب میں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب جہاں حادثے کی تحقیقات کرنے والے ادارے بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن  کا دفتر قائم ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اب تک سمندر سے ملنے والا ملبہ حادثے کی مکمل تحقیقات کے لیے ناکافی ہے، جس کے باعث تفتیشی عمل مزید برآمدگیوں پر منحصر ہوگا۔

مزید برآں حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم ملبے کا ابتدائی معائنہ کرنے کے بعد اسلام آباد واپس روانہ ہو چکی ہے، جبکہ طیارے کے اہم آلات اور دیگر ضروری پرزے ملنے کی صورت میں تحقیقاتی ٹیم دوبارہ کراچی آ کر تفصیلی معائنہ کرے گی۔ 

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز