کراچی
تاریخ اشاعت: August 04, 2026

ستمبر سے ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے، اکتوبر میں 50 ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا فیصلہ

 ستمبر سے ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے، اکتوبر میں 50 ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا فیصلہ


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ شعبے میں اہم فیصلے ،سندھ حکومت کا ستمبر سے ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے ، اکتوبر میں 50 ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا فیصلہ کرلیا۔سندھ حکومت کی جانب سے رواں سال کے آخر سے مرحلہ وار ایک ہزار ایک وی بسز لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ،لاڑکانہ تا قمبر اور قمبر تا شہدادکوٹ پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ، پی ڈی یلو لائن کمال دایو اور دیگر حکام شریک تھے۔

اجلاس میں کراچی یونیورسٹی روڈ پر مکسڈ ٹریفک لائن کا ایک حصہ ستمبر میں عوام کھولنے کا بھی فیصلہ ہوا،اجلاس کے دوران مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے تمام ڈیپوز کی تعمیر مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جلد از جلد مکمل کی جائے ، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لاڑکانہ تا قمبر اور قمبر تا شہدادکوٹ پیپلز بس سروس کے نئے روٹس جلد فعال کئے جائیں ، سندھ حکومت کی ای وی ٹیکسی سروس کا آغاز ستمبر میں کیا جائے گا، مرحلہ وار 1000 مزید الیکٹرک بسیں بھی پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں شامل کی جائیں گی، 50 نئی ڈبل ڈیکر بسیں اکتوبر میں کراچی پہنچ جائیں گی، شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی،یونیورسٹی روڈ پر مکسڈ ٹریفک لائن کا ایک حصہ ستمبر میں عوام کے لیے کھولنے سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز