اسلام آباد
تاریخ اشاعت: August 04, 2026

دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا لیے

 دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا لیے


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا،میزبان ٹیم کو 60 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

تیسرے روز کے اختتام پرویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا لیے،کیوم ہوج 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ روسٹن چیز نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سےقبل پاکستان نے پہلی اننگزمیں 387 رنز بناکرواضح برتری حاصل کی،عبداللہ شفیق نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 160 رنز کی ناقابلِ شکست اننگزکھیلی،جبکہ بابر اعظم نے 88 اور اذان اویس نے 55 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سےجومیل واریکن نےعمدہ بولنگ کرتےہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،پاکستان کے ساجد خان نے 4 جبکہ علی عثمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز