حکومت کا عمران خان کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے نجی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی سماعت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق عدالتی حکم کا جائزہ لیا گیا ہے،فیصلے پرنظرثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔ اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق حکم کا جائزہ لیا گیا،فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،حکم نامے کے دیگر نکات پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں کے لیے ہو گا؟جیلوں میں بہت سے قیدی ہیں جن کی صحت کے مسائل ہیں،سزا یافتہ قیدیوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج فراہم کیا جاتا ہے،کیا سپریم کورٹ کا حکم تمام قیدیوں کے لیے ہو گا؟