کرم پور پولیس کی کارروائیاں، تشدد کیس سمیت دو ملزمان گرفتار
میلسی (کرائم رپورٹر مہر احمد شہزاد) پولیس تھانہ کرم پور نے مختلف کاروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی میں سوشل میڈیا پر بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ویڈیو میں تشدد کرنے والے ملزم اسرار احمد راجپوت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا دوسری کاروائی میں تھانہ کرم پور کے مقدمہ 236/26 کے مفرور اشتہاری مجرم امیر خان کو گرفتار کرلیا گیا کاروائیوں میں ایس ایچ او تھانہ کرم پور چوہدری ذوالفقار جٹ و ٹیم نے حصہ لیا
