تازہ ترین
تاریخ اشاعت: August 19, 2026

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بجا دیے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بجا دیے گئے

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔

سید پور 66، گولڑہ 52 ، بوکرہ 65 ملی، پیرودھائی 63، چکلالہ 47 اور شمس آباد میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مسلسل تیسرے روز موسلادھار بارش سے  نالہ لئی میں طغیانی آگئی، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کرگئی۔

انتظامیہ کے مطابق گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کی سطح 16 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ تیز بارش کے باعث نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔ 

ریسکیو 1122 نے شہریوں کو محتاط رہنے کے اعلانات شروع کردیے۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر شہری غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، شہری بچوں کو برساتی نالوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رکھیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعے تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کر رکھاہے۔

اسلام آباد،بالائی پنجاب، بلوچستان ،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش ہو سکتی ہے ۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ،چشمہ،تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں ۔ملک کے باقی دریاؤں میں صورتحال معمول پر ہے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز