اہم خبریں
تاریخ اشاعت: August 19, 2026

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ، ن لیگ کی جانب سے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

 

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا۔

پارٹی صدر نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے مریم زمانی، مریم ادریس، سحرش قمر اور رفعت عابد امیدوار ہوں گی۔

اوورسیز پاکستانیوں کی نشست کیلئے عبدالرحمان جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سید افتخار علی گیلانی کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ علماء مشائخ کی نشست پر پیر محمد مظہر سعید امیدوار ہوں گے۔


Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز