تازہ ترین
تاریخ اشاعت: October 06, 2026

بینک لاکر سے 80 تولہ سونا غائب، شہری کی پولیس کو درخواست

بینک لاکر سے 80 تولہ سونا غائب، شہری کی پولیس کو درخواست


ملتان (کرائم رپورٹر) نجی بینک کی برانچ کے لاکر سے کروڑوں روپے مالیت کا 80 تولہ سونا غائب ہونے کا انکشاف، متاثرہ 

شہری نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ واقعہ سامنے آنے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری نے مذکورہ نجی بینک کے لاکر میں 80 تولہ سونا محفوظ کر رکھا تھا۔ جمعرات کے روز جب شہری لاکر کھولنے کے لیے بینک پہنچا تو لاکر کا تالا خراب پایا گیا۔ بینک انتظامیہ نے اپنا کاریگر بلا کر لاکر کا تالا توڑا تو اندر موجود لاکر مکمل طور پر خالی نکلا۔

لاکر سے سونا غائب ہونے پر متاثرہ شہری نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا کہ واقعے کے بعد متعلقہ بینک کا برانچ منیجر مبینہ طور پر فرار ہوگیا۔

کروڑوں روپے مالیت کا سونا غائب ہونے پر متاثرہ خاندان کی جانب سے تھانہ بی زیڈ میں باقاعدہ قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ بینک انتظامیہ اور متعلقہ افراد سے بھی پوچھ گچھ متوقع ہے۔

Share Post
روزنامہ عوامی درشن ایپ انسٹال کریں Google Play App Store
آج کے دیگر کالمز